کلکتہ،19؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یواین آئی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں ہوسکا ہے مگر اب اس پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا اور نافذ العمل ہوجائے گا ۔سلی گوڑی میں خطاب کرتے ہوئے نڈا نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس حکومت نے ’’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کی پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے اور صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بنگال میں اگلے سال تمل ناڈو ، کیرالہ اور آسام کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ،بی جے پی بنگال کو فتح کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہےاسی وجہ سے حالیہ دنوں میں وزیر اعظم سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈران بنگال میں ریلی کرسکتے ہیں ۔جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی اور مودی جی کی بنیادی پالیسی اجتماعیت ہے ’’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس‘‘۔جب کہ دوسری جماعتوں کی پالیسی ہے کہ معاشروں کو تقسیم کرواور حکومت کرو۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی اپنے دور اقتدار میں اس پر مکمل طریقے سے عمل کیا ہے ۔ہندوؤں کے خلاف سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں ۔ووٹ بینک کی خاطر ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ہندوؤں کے خلاف سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں ۔ووٹ بینک کی خاطر ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔
ممتا بنرجی صرف اقتدار میں رہنے کی سیاست کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بنگال کی مصنوعات کی فہرست بنائیں اور اس کو فروغ دینے کےلئے روڈ میپ تیار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ریاست کے تاجروں کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔مقامی تاجروں کو فائدہ پہنچانے کےلئے ہم ہرممکن کوشش کریں گے ۔
نڈا نے کہا کہ آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت ایف پی اوز اور زرعی انفراسٹرکچر کے لئے 1 لاکھ کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں۔ ہمارے کسانوں کے لئے کولڈ اسٹورجز اور عمومی اسٹورزس تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممتا کی حکومت نے مغربی بنگال میں وزیر اعظم کسان سمن ندھی یوجنا کے نفاذ کی اجازت نہیں دی ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر ہم بنگال میں اقتدار میں آئے تو ہم ریاست کے تمام کسانوں کے لئے اسکیم فراہم کریں گے۔بنگال کے 75لاکھ کسانوں کو محروم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ریاست کے تاجروں کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔مقامی تاجروں کو فائدہ پہنچانے کےلئے ہم ہرممکن کوشش کریں گے ۔نڈا نے کہا کہ آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت ایف پی اوز اور زرعی انفراسٹرکچر کے لئے 1 لاکھ کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں۔ ہمارے کسانوں کے لئے کولڈ اسٹورجز اور عمومی اسٹورزس تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممتا کی حکومت نے مغربی بنگال میں وزیر اعظم کسان سمن ندھی یوجنا کے نفاذ کی اجازت نہیں دی ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر ہم بنگال میں اقتدار میں آئے تو ہم ریاست کے تمام کسانوں کے لئے اسکیم فراہم کریں گے۔بنگال کے 75لاکھ کسانوں کو محروم کردیا گیا ہے۔